Hadees - e - Nabvi (S.A.W)

حديث نبوي صلي الله عليه وسلم
نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم ارشاد فرمایا______!! رسول اللّٰہ ﷺ نے آیت پڑھی ...... ترجمہ: ''جس شخص کو اللّٰہ تعالٰی ہدایت کرنا چاہتا ہے،اس کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے۔'' پھر آپ ﷺ نے فرمایا: جب نور سینہ میں داخل ہوتا ہے تو وہ کشادہ ہوجاتا ہے۔ عرض کیا گیا ،یا رسول اللّٰہ ! کیا اس کی کوئی علامت یے جس سے) اس نور کی( پہچان ہوجائے؟ آپ ﷺ نے فرمایا !'' ہاں دھوکہ کے گھر سے )یعنی دنیا سے( کنارہ کشی ،اور ہمیشہ رہنے کے گھر کی طرف )یعنی آخرت کی طرف( توجہ ہوجانا اور موت کے لیے اس کے آنے سے پہلے تیار ہوجانا۔ )بہیقی( اللّٰہ تعالی ہمیں بھی ہدایت دے اور نفع بخش علم عطا فرمائے۔ آمین **